افغانستان کو امداد کی فراہمی عالمی قوانین کے خلاف نہیں۔منیر اکرم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

جنیوا: اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ افغانستان کو امداد کی فراہمی عالمی قوانین کے خلاف نہیں جبکہ سیکورٹی کونسل نے امداد کی قرار داد منظور کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے حق میں قرارداد کی منظوری کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ سیکورٹی کونسل نے افغانستان کیلئے امداد کی قرارداد منظور کی جبکہ امداد فراہمی عالمی قوانین کی خلاف ورزی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

افغانستان میں انسانی المیہ کو جنم لینے سے روکنا ہو گا، آرمی چیف

چیف آف نیول اسٹاف سے  معاون خصوصی محمود مولوی کی ملاقات

میڈیا بریفنگ کے دوران مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ سیکورٹی کونسل میں قرارداد امریکا نے پیش کی جبکہ پاکستان، چین اور روس قرارداد کے حوالے سے رکن ممالک سے رابطے کیے۔ قرارداد منظوری سے افغانستان کو فوری امدادی رقم فراہم کی جاسکے گی۔

پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ امداد اقوامِ متحدہ کے ذیلی اداروں کے ذریعے افغانستان کو دی جائے گی۔ افغانستان کیلئے فوری طور پر مزید 4.3ارب ڈالر امداد کی اپیل کی گئی ہے۔ امید ہے کہ اس قرارداد کے بعد منجمد اکاؤنٹ بھی بحال کردئیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ عالمی برادری نے افغانستان کے بیرونِ ملک اکاؤنٹس کو منجمد کر رکھا ہے۔مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ وزیر اعظم کا ویژن قرارداد کی منظوری کیلئے اہم ثابت ہوا۔ عمران خان نے افغانستان پر پابندیوں کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا تھا۔ 

 

Related Posts