کراچی اورحیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کل ہی ہوں گے،الیکشن کمیشن

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن نے کراچی بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کے لیے کنٹرول روم قائم کر دیا
الیکشن کمیشن نے کراچی بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کے لیے کنٹرول روم قائم کر دیا

کراچی: الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کراچی اور حیدر آباد ڈویژنز میں بلدیاتی انتخابات شیڈول  کے مطابق کل ہی ہوں گے۔

کراچی میں صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات شیڈول کےمطابق کل ہی ہوں گے،پاک فوج کی کمپنیاں بھی موجودہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ووٹرز،سیاسی پارٹیوں کی تعاون سےالیکشن کامیاب بنائیں گے۔

آج اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے ہیڈ کوارٹرز میں چیف الیکش کمشنر کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان ویڈیولنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید اور کراچی سے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں سندھ حکومت کی جانب سے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے التواء کی درخواست پر غور کیا گیا۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن سے کل کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے جبکہ حساس اداروں کی جانب سے بھی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر انتخابات کے التوا کی درخواست کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ نہیں، معیشت میں بہتری آئے گی۔اسحاق ڈار

حساس اداروں نے کراچی میں دہشتگردی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے سندھ حکومت کو خط لکھتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں الیکشن ملتوی کیے جائیں۔

پولیس اور حساس اداروں نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہرِ قائد میں بلدیاتی الیکشن کے دوران دہشت گردی کے شدید خطرات ہیں۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس اداروں نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ سب سے زیادہ خطرات پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ہیں۔ گزشتہ دنوں کالعدم دہشت گرد تنظیم نے ن لیگ اور پی پی پی کو دھمکی بھی دی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 241 یوسیز سے پی پی پی کے امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے دوران خودکش حملہ بھی ہوسکتا ہے۔ دہشت گرد تنظیمیں دیگر طریقوں سے بھی کارروائی کرسکتی ہیں۔

آئی جی سندھ کا بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ کراچی اور حیدر آباد میں پولیس کی 68 ہزار کی نفری خدمات سرانجام دے گی۔ تمام نفری الیکشن ڈیوٹی پر تعینات ہونے کے بعد شہر میں امن و امان کی صورتحال پر نظر رکھنا مشکل ہوگا۔

پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے بھی موقف دیتے ہوئے کہا کہ کل کراچی میں بلدیاتی الیکشن ہو رہے ہیں،پیپلزپارٹی کے امیدواراور عہدیدارتذبذب کا شکار نہ ہو۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیرزمان کہتے ہیں الیکشن کمیشن نے تیسری مرتبہ کراچی کے عوام کے حق میں فیصلہ دےدیا ہے،آج کراچی کی عوام دشمن جماعتوں کیلئے ماتم کا دن ہے،بلدیاتی الیکشن کیلئے پیپلز پارٹی،ایم کیو ایم کے درمیان روٹھنے منانے کا سلسلہ چلتا رہے گا۔

جبکہ جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہمیں اپنےرینجرزاورپولیس کےجوانوں پراعتمادہے۔ عوام کنفیوژن کاشکارنہ ہو،بلدیاتی الیکشن کی تیاری کرے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم ریاست کوبراہ راست دھمکی دےرہی ہے۔

Related Posts