پاکستان کے معروف اداکار منیب بٹ نئے آنے والے ڈرامے میں ٹرانسجینڈر اسسٹنٹ کمشنر کا کردار ادا کرینگے۔
اداکار نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس حوالے سے ایک پوسٹ بھی شیئر کی، ڈرامے میں اُن کے ہمراہ معروف اداکارہ صبا قمر بھی نظر آئینگی۔ ڈرامے کو ڈریمز انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے اور یہ اے آروائی ڈیجیٹل پر پیش کیا جائے گا۔
منیب بٹ نے 2012 میں اداکاری کا آغاز کیا تھا جس کے بعد وہ کئی کامیاب ڈراموں میں نظر آئے۔ اُن کے کامیاب ڈراموں میں باندی، کوئی چاند رکھ، کیسا ہے نصیباں، یاریاں، قرار اور بددُعا شامل ہیں۔
منیب بٹ کی منگنی اداکارہ ایمن خان سے ہوئی تھی جو کہ کئی ڈراموں میں اِن کے ساتھ کام بھی کرچکی ہیں، جن میں بے قصور، گگلی محلہ، خاتون منزل اور باندی شامل ہیں، دونوں کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور اِن کی ایک بیٹی بھی ہے۔