منیب بٹ کا ماہرہ خان اور صبا قمر کے بالمقابل اداکاری سے انکار

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

منیب بٹ کا ماہرہ خان اور صبا قمر کے بالمقابل اداکاری سے انکار
منیب بٹ کا ماہرہ خان اور صبا قمر کے بالمقابل اداکاری سے انکار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے جواں سال اداکار منیب بٹ نے ماہرہ خان اور صبا قمر کے بالمقابل اداکاری سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ان کے ساتھ کیسے کام کرسکتا ہوں، دونوں مجھ سے بڑی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکار منیب بٹ ندا یاسر کے شو میں شریک ہوئے اور مختلف سوال و جواب کے دوران متعدد موضوعات پر گفتگو کی۔ میزبان ندا یاسر نے سوال کیا کہ آپ کی پسندیدہ فنکارہ کون سی ہیں جن کے ہمراہ اداکاری کرنا چاہیں گے؟

ندا یاسر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے منیب بٹ نے کہا کہ میں یمنیٰ زیدی کے ہمراہ اداکاری کرنا چاہتا ہوں۔ میزبان نے واضح کیا کہ اداکارہ فلم انڈسٹری سے ہونی چاہئے، مثال کے طور پر ماہرہ ِخان کے ہمراہ یا پھر صبا قمر کے ساتھ اداکاری پسند ہے؟

اداکار منیب بٹ نے کہا کہ میں ان دونوں کے ساتھ کیسے کام کرسکتا ہوں؟ دونوں مجھ سے بڑی ہیں۔ میرا مطلب ہے کہ میں ان سے چھوٹا لگوں گا۔ دونوں خواتین فنکار مجھ سے تھوڑی بہت بڑی ہیں تاہم انہوں نے اقراء عزیز کے ساتھ اداکاری کی ہامی بھر لی۔

ٹی وی میزبان ندا یاسر سے گفتگو کے دوران منیب بٹ نے کہا کہ میں ایک شرط پر اقراء عزیز کے مدِ مقابل اداکاری کرسکتا ہوں کہ مجھے داڑھی رکھنا ہوگی۔ اسی صورت میں اقراء عزیز اور میری جوڑی میں عمر کا زیادہ فرق نظر نہیں آئے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ نے شریکِ حیات کی تصویر سوشل میڈیا پر ڈال دی

Related Posts