جنوبی پنجاب کے انتظامی امور میں ملتان کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنوبی پنجاب کے انتظامی امور میں ملتان کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔شاہ محمود قریشی
جنوبی پنجاب کے انتظامی امور میں ملتان کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے انتظامی امور میں اولیاء اللہ کی سرزمین  ملتان کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملتان جنوبی پنجاب کے انتظامی امور میں نظر انداز نہیں ہوگا، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان مکمل طور پر فعال ہوگا۔

پیغام میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہفتے میں 3 روز موجود رہیں گے۔ تحریکِ انصاف کا وعدہ پورا کیا جائے گا۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی منشور میں کیے گئے وعدے کے مطابق جنوبی پنجاب کے لوگوں کو انصاف ان کی دہلیز پر مہیا ہوگا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کے خواب کی عملی تعبیر شروع ہوگئی ہے، حکومت جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا وعدہ پورا کرے گی۔

ایک ویڈیو بیان میں3 روز قبل  شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پنجاب کے جنوبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو اپنے انتظامی امور کے لئے لاہور کا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں: جنوبی پنجاب صوبے کا وعدہ پورا کریں گے۔شاہ محمود قریشی

Related Posts