پی ایس ایل 6: ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 151 رنز کا ہدف دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل 6: ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 151 رنز کا ہدف دے دیا
پی ایس ایل 6: ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 151 رنز کا ہدف دے دیا

کراچی: پی ایس ایل 6 کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 151 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6 کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 150 رنز کا ہدف دیا۔

محمد رضوان نے 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور کارلوس بریتھ ویٹ 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کرس لین 1 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، جیمز ونس 16 رنز پر گریگوری کو وکٹ دے بیٹھے، ریلی روسو 25 رنز پر شاداب خان کا نشانہ بنے۔

صہیب مقصود 2 رنز بنا محمد وسیم کی گیند پر افتخار احمد کو کیچ دے بیٹھے، خوشدل شاہ 7 رنز بناسکے، شاہد آفریدی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد وسیم نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، لیوس گریگوری نے دو وکٹیں حاصل کیں، شاداب خان اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ ڈیو فیکٹر کی وجہ سے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا کوشش کریں ملتان کو کم رنز پر آؤٹ کریں۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے ، کوشش کریں گے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بڑا اسکور کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6: اسلام آباد یونائیٹڈکی ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت

Related Posts