ملتان سلطانز کی 110رنز سے فتح، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل 6 سے آؤٹ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملتان سلطانز کی 110رنز سے فتح، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل 6 سے آؤٹ
ملتان سلطانز کی 110رنز سے فتح، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل 6 سے آؤٹ

ابوظہبی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 110 رنز سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم صرف 73 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابی گزشتہ شب کھیلے گیا یہ میچ فیصلہ کن تھا جس کے بعد ٹائٹل کی دوڑ میں پی ایس ایل 6 کی 5 ٹیمیں رہ گئی ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا فیلڈنگ کا فیصلہ ملتان سلطانز کی جیت کا باعث  بن گیا۔

خیال رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 6 کے 25ویں میچ میں ملتان سلطانز نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 184 رنز کا ہدف دے دیا۔

 شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز 20 میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 184 رننز بنانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ ملتان سلطانز کی جانب سے شان مسعود نے 73 رنز کی زبردست اننگز کھیلی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل سیزن 6: ملتان کا کوئٹہ کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف

Related Posts