ملتان بس حادثہ ڈرائیور کو ممکنہ طور پر نیند آنے کے سبب پیش آیا، ریسکیو حکام

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملتان بس حادثہ ڈرائیور کو ممکنہ طور پر نیند آنے کی سبب پیش آیا، ریسکیو حکام
ملتان بس حادثہ ڈرائیور کو ممکنہ طور پر نیند آنے کی سبب پیش آیا، ریسکیو حکام

ملتان میں موٹروے ایم 5 پر جلال پور انٹرچینج کے قریب بس اور ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں 20 مسافر جاں بحق جبکہ 6 جھلس کر زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں ایم 5 موٹروے پر جلال پور انٹر چینج کے قریب رات اڑھائی بجے کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی نجی کمپنی کی بس پیچھے سے ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ٹینکر اور بس میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے مکمل بس اور ٹینکر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ لگنے کے واقعے کے بعد موٹروے پولیس ، ریسکیو 1122 اورپولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا اور تین گھنٹے بعد آگ پر قابو پا کر 6 مسافروں کو زخمی حالت میں نکال لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سرجانی ٹاؤن میں عمارت گرنے سے مزدور جاں بحق، متعدد افراد ملبے تلے دب گئے

موٹروے ترجمان کے مطابق حادثے میں بس ڈرائیو اور ہیلپرسمیت 20 مسافر واقع میں جان کی بازی ہار گئے، آگ لگنے سے لاشیں بری طرح جھلس گئیں جن کی شناخت نہ ہوسکی۔

لاشوں اور زخمیوں کو ملتان کے نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد انھیں ورثاء کے حوالے کیا جائے گا، واقع کی تحقیقات کے لیئے موٹروے پولیس نے بھی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پنجاب فرانزک کی ٹیموں نے بھی موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مسافر بس کو خوفناک حادثہ ڈرائیور کوممکنہ طور پر نیند آنے کے سبب پیش آیا۔ مسافر بس پیچھے سے آئل ٹینکر سے ٹکرائی تھی۔

دوسری جانب کمپنی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بس میں دو ڈرائیور سوار تھے اور بس میں موجود تمام اسٹاف کو سکھر میں تبدیل ہونا تھا۔

مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے بھی اس افسوسناک واقعے نوٹس لے لیا اور حادثے سے متعلق رپورٹ کمشنر ملتان سے طلب کرلی۔

Related Posts