طالبان حکومت زیر زمین چھپائی گئی ملا عمر کی گاڑی منظر عام پر لے آئی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

افغانستان کی طالبان حکومت اپنے سابق امیر اور تحریک طالبان کے بانی ملا محمد عمر مرحوم کی زیر زمین چھپائی گئی گاڑی منظر عام پر لے آئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر طالبان حکومت کے ایک قریبی ایکٹوسٹ محمد جلال نے اپنی ٹوئٹ میں زمین کھود کر ایک گاڑی کو نکالنے کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

مرد و خواتین میں تعلیم کے حوالے سے کسی امتیاز پر یقین نہیں رکھتے، طالبان وزیر

جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی کو محفوظ رکھنے کے لیے اسے پلاسٹک شیٹ سے بھی ڈھکا گیا تھا۔ ٹوئٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ گاڑی طالبان کے بانی ملا عمر کے زیر استعمال رہی ہے۔

محمد جلال نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ مرحوم امیر ملا عمر امریکی حملے کی شروعات کے دوران قندھار سے زابل کے سفر کے لیے یہی ویگو گاڑی استعمال کیا کرتے تھے۔

تاہم ٹوئٹ میں یہ واضح نہیں کہ یہ گاڑی کب اور کس علاقے میں دفن کی گئی۔

قبل ازیں طالبان نے وہ گھر بھی دکھایا تھا جہاں ملا عمر نے اپنی آخری ایام گزارے تھے۔ ملا عمر 2013 میں علالت کے باعث انتقال کر گئے تھے، تاہم ان کی وفات کا باقاعدہ اعلان جولائی 2015 میں میں سامنے آیا۔