کراچی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف قومی ٹیسٹ اسکواڈ سے الگ ہو گئے ہیں۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ علیحدگی عارضی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کی قیادت میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ٹیسٹ میچز جاری ہیں۔ اب تک 2 ٹیسٹ میچز میں دونوں ٹیموں کا پلڑا برابر رہا۔ آسٹریلیا کوایک بھی میچ جیتنے میں کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔
نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا
تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 21 مارچ سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد یوسف قومی ٹیم سے بیٹی کی شادی میں شرکت کیلئے الگ ہوئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بیٹنگ کوچ محمد یوسف لاہور ٹیسٹ کے دوران ہی دوبارہ ٹیسٹ اسکواڈ جوائن کرلینگے۔ گزشتہ روز قومی ٹیم اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا گیا میچ ڈرا ہوا۔ قبل ازیں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھی کرکٹ میچ ڈرا ہوا تھا۔
قبل ازیں بابراعظم کی بیٹنگ میں نکھار لانے کے لیے محمد یوسف بھی میدان میں آگئے۔دورہ انگلینڈ کے بعد وطن واپس آنے کے باوجود بابر اعطم ملتان میں جاری ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں شریک نہیں ہوئے تھے۔
دوسال قبل ان کی ٹیم سنٹرل پنجاب قائم مقام کپتان سعد نسیم کی قیادت میں مسلسل ناکامیوں کا شکارہورہی تھی، بابراعظم نے راولپنڈی میں شروع ہونے والے دوسرے مرحلے میں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کی تھی۔
بابراعظم کی بیٹنگ میں نکھار لانے کے لیے محمد یوسف بھی میدان میں آگئے