محمد رضوان کا مفتی رفیع عثمانی کو خراج عقیدت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نامور عالم دین مفتی محمد رفیع عثمانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

دو روز قبل انتقال کرنے والے مفتی محمد رفیع عثمانی کی نماز جنازہ آج دارالعلوم کورنگی میں ادا کی گئی، ان کی نماز جنازہ مہتمم دارالعلوم کورنگی مفتی محمد تقی عثمانی نے پڑھائی۔

مفتی محمد رفیع عثمانی کے انتقال پر صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔

اب قومی کرکٹر محمد رضوان کی جانب سے ممتاز عالم دین مفتی رفیع عثمانی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کی گئی ہے، ان کے انتقال پر ملال پر دل رنجیدہ ہے لیکن بندے کی اپنے مالک سے ملاقات اور قریب ہو گئی۔

رضوان کا کہنا تھا اللہ پاک مفتی رفیع عثمانی کے درجات بلند فرمائیں، اور دونوں جہانوں میں کرم، آسانی اور محبت کا معاملہ فرمائیں، آمین۔

Related Posts