لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کو الوداع کہہ دیا۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ لاہور قلندرز سے وابستہ اپنی خوشگوار یادوں کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔
سابق کپتان نے کہا کہ میرا اور لاہور قلندرز کا 4 سالہ سفر یہی اختتام پذیر ہوتا ہے۔ پی ایس ایل کی معروف فرنچائز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری نیک خواہشات لاہور قلندرز کے ساتھ ہیں۔
مزید پڑھیں:قومی ٹیم کی سلیکشن پر محمد حفیظ کا ردِ عمل سامنے آگیا
اس سے قبل گزشتہ دنوں پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے بھی اپنے 7 سالہ سفر کے بعد لاہور قلندر چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا۔