خود کو قائدِ اعظم کا نواسا کہنے والے محمد اسلم جناح کراچی میں انتقال کرگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Quaid's grandson Aslam Jinnah passes away

کراچی: خود کو بانی پاکستان محمد علی جناح کا نواسا قرار دینے والے  محمد اسلم جناح طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، تدفین محمّد شاہ قبرستان میں ہوگی۔

محمد اسلم جناح نے قائد اعظم محمد علی جناح کے چچا کی بیٹی شیریں  بائی کا نواسہ ہونے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ ماضی میں پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں ان کو مراعات سے بھی نوازا گیا تھا۔

جہانگیر آباد میں کئی دہائیوں تک کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے والے محمد اسلم جناح علالت کے سبب 70 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔

اسلم جناح کی عزیزہ رخسانہ جناح کے مطابق وہ کئی روز سے علیل تھے۔مرحوم کی نماز جنازہ بعد نمازظہر مسجد حبیبہ انڈہ موڑ پر ادا کی جائے گی اور ان کی تدفین شاہ محمد شاہ قبرستان میں ہوگی ۔مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔

مزید پڑھیں:امجد صابری کومداحوں سے بچھڑے 4 سال بیت گئے، یادیں آج بھی تازہ

چھیپا ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلم جناح کے جسد خاکی کو گھر سے مسجد منتقل کیا جارہا ہے،نماز جنازہ ظہر کے بعدتدفین محمّد شاہ قبرستان میں ہوگی ۔

Related Posts