مفتی تقی عثمانی کی حماس قیادت سے ملاقات

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

دار العلوم کراچی اور وفاق المدارس العربیہ کے صدر مولانا مفتی محمد تقی عثمانی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کی قیادت سے ملاقات کی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک خبر کے مطابق مفتی محمد تقی عثمانی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کی اعلی قیادت خالد مشعل اور اسماعیل ہنیہ سے ملاقات کی۔

 

 

مفتی تقی عثمانی نے 7 اکتوبر کے بعد نہ صرف حماس کی بڑے پیمانے پہ مالی امداد کا اعلان کیا بلکہ کئی مرتبہ امت مسلمہ کے حکمرانوں سے اجتماعی طور پر اسرائیل کے خلاف فوجی طاقت استعمال کرنے کا فتویٰ بھی جاری کیا ہے۔