بدفعلی کے مرتکب عزیز الرحمن کی حمایت کرنے والا مفتی اسماعیل طورو اڈیالہ جیل روانہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mufti Ismail lock-up Adiala jail

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: لاہور کے جامعہ منظور لاسلامیہ کے استاد مفتی عزیز الرحمن کی اپنے شاگرد سے بدفعلی کا دفاع کرنے والے مفتی اسماعیل طورو کو بھی مقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

مفتی اسماعیل طورو نے مفتی عزیز الرحمان کے دفاع میں گستاخانہ کلمات ادا کئے تھے ۔جس پر لک بھر میں شدید احتجاج کیا گیا تھا ۔مفتی اسماعیل طورو کا ویڈیو بیان سامنے آنے پر راول پنڈی کے تھانہ رتہ امرال کے ایس ایچ او راجہ محمد کیانی کے حکم پر ہیڈ محررعمران طاہر میر نے مقدمہ نمبر 364/2021بجرم دفعہ 298 اے ت پ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔جس کے بعد مفتی اسماعیل طورو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:ایبٹ آباد میں مقدسات کی توہین پر مبنی کتاب لکھنے والا مصنف گرفتار

ادھر اب بھی سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ عزیز الرحمن کو سخت سزا دی جائے اور اس کی حمایت میں سامنے آنے والے مفتی اسماعیل کو بھی سخت ستے سخت سزا دی جائے ۔معلوم رہے کہ مفتی اسماعیل طورو نے ایک درس کے دوران بیان دیا تھا جس میں انہوں نے لواطت کے واقعات کو ماضی سے بھی جوڑنے کی کوشش کی تھی جس پر احتجاج سامنے آنے کے بعد دوبارہ ویڈیو بیان جاری کرکے معافی مانگی تھی اور توبہ تائب ہونے اور اپنے بیان سے رجوع ہونے کا اعلان کیا تھا ۔

اس حوالے سے تھانہ رتہ امرال کے سب انسپکٹر محمد اسلم نے نمائندہ ایم ایم نیوز کو بتایا کہ ملزم اسماعیل طورو کو قانونی کارروائی کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا جس کے بعد عدالت نے ملزم کو اڈیالہ جیل روانہ کر دیا گیا ہے ۔

Related Posts