مفتی عزیرالرحمان کا معاملہ دبانے کے لیے میری جعلی ویڈیو وائرل کی گئی، مفتی عبدالقوی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مفتی عزیرالرحمان کا معاملہ دبانے کے لیے میری جعلی ویڈیو وائرل کی گئی، مفتی عبدالقوی
مفتی عزیرالرحمان کا معاملہ دبانے کے لیے میری جعلی ویڈیو وائرل کی گئی، مفتی عبدالقوی

مفتی عبدالقوی نے اپنی وائرل ہونے ویڈیو سے متعلق وضاحتی بیان دیتے ہوئے کہا کہ میری ویڈیو بنا کر وائرل کی گئی جو بالکل فیک (جعلی) ہے۔

مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ اِس زمانے اِس طرح کی ویڈیو بناکر وائرل کی گئی میں حیران ہوں اس بات پر کہ ویڈیو میں جس طرح کی جسم دکھایا گیا ہے وہ میرا جسم ہی نہیں ہے۔ میں جسمانی طور پر بالکل فٹ ہوں۔ اس طرح کا تو میرا وجود ہی نہیں ہے۔

ان کا اپنے ویڈیو بیان میں مزید کہنا ہے کہ میں پرسکون ماحول میں ملک سے باہر چلا گیا، میری ویڈیو بھی جاری کی گئی اور مزے کی بات یہ ہے کہ ویڈیو بھی میں خود بنا رہا ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ میرے خلاف بہت بڑی سازش ہے۔ اگر میں لاہور کے مولانا کے حوالہ سے دیکھوں، ان پر جو عذاب نازل ہوا اور ان پر جو آزمائش آئی ہے اسکا رخ موڑنے کے لئے میری جانب اس ویڈیو کا رخ موڑا گیا ہے۔ جو بھی سازشی عناصر اس ویڈیو کے پیچھے ہیں ان تمام معاملات کو اللہ کے سپرد کرتا ہوں ، اللہ انتقام لینے والا ہے، اللہ ہی سب طاقت ور ہے۔

مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ آپ سب لوگ سکون سے رہیں ، ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کے فون آئے میں آپ سب کو سلام پیش کرتا ہوں۔ میں آپ تمام لوگوں کو یقین دلاتا ہوں یہ ویڈیو بالکل فیک ہے۔ مضحکہ خیز بھی ، احمقانہ بھی اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

واضح رہےکہ حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اکثر خبریں گرم رہتی ہیں۔ مگر چند روز قبل مفتی عبدالقوی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں واضح طور پر مفتی عبدالقوی کو غیراخلاقی حرکت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

کہ بھی پڑھیں : حکومت اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

Related Posts