کیار طوفان: کراچی کے علاقے مبارک ولیج کے مکانات سمندری پانی میں بہہ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیار طوفان: کراچی کے علاقے مبارک ولیج کے مکانات سمندری پانی میں بہہ گئے
کیار طوفان: کراچی کے علاقے مبارک ولیج کے مکانات سمندری پانی میں بہہ گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کیار طوفان کے باعث کراچی کے علاقے مبارک ولیج کے کچے مکانات سمندری پانی میں بہہ گئے ہیں جبکہ طوفان کراچی سے 720 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری اور کیماڑی بھی طوفان سے متاثر ہوئے ہیں جہاں متعدد مکانات زیر آب آ گئے جبکہ طوفانی لہروں کے باعث سمندری پانی مبارک ولیج کی آبادی میں داخل ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے سرحدی علاقے پر افغان فورسز کی فائرنگ سے 5 شہری اور 6 جوان زخمی

گوادر کی ساحلی بستی میں بھی سمندر کا پانی گھروں میں داخل ہوچکا ہے جبکہ طوفان کا رُخ عمان کی طرف ہے تاہم طوفانی لہریں کراچی اور گوادر کو متاثر کر رہی ہیں۔

شہر قائد کے علاقے ابراہیم حیدری میں ریڑھی گوٹھ، لٹھ بستی اور چشمہ گوٹھ میں بھی پانی گھروں میں داخل ہوگیا جس کے باعث بڑی تعداد میں شہریوں کو گھروں سے باہر آنا پڑا، جبکہ کھلے سمندر سے سینکڑوں کشتیوں کو واپس بلا لیا گیا ہے۔

سمندرمیں جانے والے ماہی گیروں کو فشر مین کو آپریٹو سوسائٹی نے گزشتہ روز ہی واپس بلا لیا تھا اور یہ تنبیہ جاری کی گئی تھی کہ اگر ہدایات پر عمل نہ کیا گیا تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات کے مطابق  طاقتور ترین سمندری طوفان ’’کیار‘‘ کراچی سے 700 کلومیٹردوری پرہے تاہم پاکستان سے نہیں ٹکرائے گا بلکہ عمان چلا جائے گا۔

طوفان کے مرکز میں تیز ہواؤں کے سبب پاکستان کے ساحلوں پر سمندر میں طغیانی رہے گی، جس سے جزائر اور نشیبی ساحلی علاقے زیرِ آب آ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سمندری طوفان ’’کیار‘‘ کراچی سے 700 کلومیٹردور،پاکستان سے نہیں ٹکرائے گا

Related Posts