متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے 24 نومبر کو احتجاج کی کال کی حمایت کردی ہے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی بقا، انصاف کے نظام اور عدلیہ کی آزادی کے لئے عمران خان کی 24 نومبر کے احتجاج کی کال کی حمایت کرتا ہوں۔
عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی فائنل کال دے دی
پاکستان کے طلبہ ، وکلا ، مزدوروں، کسانوں اور تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ 24 نومبر کے پرامن احتجاج کو کامیاب بنائیں۔
اپنے ویڈیو پیغام میں الطاف حسین نے اپنے پیروکاروں سے اپیل کی کہ آپ سب سے 24 نومبر کو آمریت کیخلاف ہونیوالے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔
پاکستان میں جمہوریت کی بقا، انصاف کے نظام اور عدلیہ کی آزادی کے لئے عمران خان @ImranKhanPTI کی 24 نومبر کے احتجاج کی کال کی حمایت کرتا ہوں۔
پاکستان کے طلبہ ، وکلا ، مزدوروں، کسانوں اور تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ 24 نومبر کے پرامن احتجاج کو کامیاب… pic.twitter.com/4ICCngWFX4— Altaf Hussain (@AltafHussain_90) November 13, 2024
یاد رہے کہ ماضی میں عمران خان الطاف حسین کے شدید مخالف رہے ہیں تاہم عمران خان کے زیرعتاب آنے کے بعد الطاف حسین نے ہمیشہ ان کیلئے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
بدھ کے روز بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے احتجاج کی کال کے بعد الطاف حسین نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے احتجا ج میں شرکت کی اپیل کی۔