تحریکِ عدم اعتماد، متحدہ نے مولانا فضل الرحمان سے ہاتھ ملا لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریکِ عدم اعتماد، متحدہ نے مولانا فضل الرحمان سے ہاتھ ملا لیا
تحریکِ عدم اعتماد، متحدہ نے مولانا فضل الرحمان سے ہاتھ ملا لیا

کراچی: پی ٹی آئی حکومت کی اتحادی متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) نے پی ڈی ایم کے سربراہ سے ہاتھ ملا لیا، تحریک عدم اعتماد کے متعلق مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اتحادی آج حکومت کے ساتھ نہیں رہے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کراچی میں واقع متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے عارضی مرکز بہادرآباد پہنچے اور ایم کیو ایم کے سینئر مرکزی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے ایم کیو ایم کو اپوزیشن میں شامل ہونے کی دعوت دیدی۔

یہ بھی پڑھیں:

ن لیگ کی نائب صدر بخار میں مبتلا، مریم نواز کاسوات کا جلسہ منسوخ

متحدہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد یقینی طور پر کامیاب ہوگی، وزیر اعظم اور ان کی جماعت کے لوگ غیر مناسب تقریریں کرتے ہیں، انہیں امر بالمعروف کہنا بھی نہیں آتا۔ 

میڈیا سے گفتگو کے دوران فضل الرحمان نے کہا کہ وزیر اعظم اور تحریکِ انصاف والے سرتاپا منکر ہیں۔عمران خان اکیلے ہوچکے ہیں، ایم کیوایم دفتر سے مطمئن ہوکر روانہ ہورہا ہوں۔حزبِ اختلاف اور متحدہ رہنماؤں میں مکمل ہم آہنگی نظر آتی ہے۔ 

دوسری جانب ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ملک کی کسی بھی سیاسی جماعت کے دفاتر بند نہیں کیے گئے لیکن ہمارے کردئیے گئے، پی ٹی آئی حکومت سے ہمیں یہ امید تھی کہ کم از کم ہمیں حکومت میں رہنے کا جواز تو دیا جاتا۔

کنوینر ایم کیو ایم (پاکستان) خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمیں معلوم ہوا کہ بہت سارے معاملات میں عمران خان کے پاس اختیارات ہی نہیں تو پھر ایسی جمہوریت کا ہم کوئی شوق نہیں رکھتے۔مولانا فضل الرحمان کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔ 

پی ڈی ایم سربراہ سے علی الاعلان ہاتھ ملانے کا عندیہ دیتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے کنوینر نے کہا کہ ملک کو مشکلات سے نکالنے کےلیے ہم ان کا اور وہ ہمارا ساتھ دیں گے۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم کو پی ٹی آئی کی اہم اتحادی جماعت سمجھا جاتا ہے۔ 

Related Posts