ایم کیو ایم (پاکستان) نے کورونا سے نمٹنے کے لیے اپنی خدمات پیش کردیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایم کیو ایم (پاکستان) نے کورونا سے نمٹنے کے اپنی خدمات پیش کردیں
ایم کیو ایم (پاکستان) نے کورونا سے نمٹنے کے اپنی خدمات پیش کردیں

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (پا کستان)نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اپنی خدمات اور تعاون پیش کرنے کا اعلان کردیا، خدمت خلق فاؤنڈیشن کی بلڈنگز میں آئیسولیشن وارڈ قائم کرنے کیلئے اپنی خدمت پیش کرتے ہیں،اگر صورتحال سنگین ہوتی ہے تو ایم کیوایم پاکستان غذائی اجناس کی تقسیم کا بندوبست کرنے جارہی ہے۔

حکومت اور رفاعی اداروں کو ایم کیوایم پاکستان اپنی تمام توانائی و امدادی کارکنان دینے کوتیار ہے، یہ اعلان ایم کیو ایم (پاکستان) کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر عامر خان اور رابطہ کمیٹی دیگر کے ارکان بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان موجودہ صورتحال میں تنظیمی سرگرمیوں سے اجتناب برت رہی ہے۔

ایم کیوایم کے تمام منتخب نمائندے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کورونا وائرس کے فنڈ میں دینگے،ایم کیوایم پاکستان ایک لاکھ سینی ٹائزر عوام میں تقسیم کریگی، کے کے ایف پر تمام فنڈز کی پابندی کے باوجود کوونا کی پرائمری اسکریننگ کرنے کیلئے کیمپ لگادیا گیا ہے، تمام یوسی چیئرمین کو ہدایت کی ہے کہ سینیٹائزر اور صابن عوام میں تقسیم کریں۔

حکومت کوکے ایم سی ڈی ایم سی اور کے کے ایف میں آئیسولیشن وارڈ قائم کرنے کیلئے اپنی تمام عمارتیں دینے کو تیار ہیں،ایم کیوایم پاکستان نے کورونا وائرس مہم چلانے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں،اگر صورتحال سنگین ہوتی ہے تو ایم کیوایم پاکستان غذائی اجناس کی تقسیم کو بندوبست کرنے جارہی ہے۔

ایم کیوایم پاکستان ضرورت پڑنے پر تمام ضرورتمندوں میں اجناس تقسیم کریگی،کروناوائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے ایم کیوایم پاکستان تمام دفاتر ایک ہفتے کیلئے بند کررہی ہے،ماضی کی طرح کورونا متاثرین کی امداد کیلئے ایم کیوایم پاکستان سب سے آگے ہوگی،ایم کیو ایم پاکستان نے حج و عمرہ کیلئے پیسے رکھنے والوں سے اپیل ہے کہ ان پیسوں سے راشن غریبوں میں تقسیم کریں۔

کورونا فری کراچی کیلئے ملٹی نیشنل کمپنیوں اور عوام کا تعاون ہمیں درکار ہے، کورونا کے حوالے سے حکومتی کوشش کو بھی سراہتے ہیں، ڈپٹی کنوینئر ایم کیو ایم میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ کے ایم سی اپنے تمام اسپتال اور دفاتر کی خدمات حکومت سندھ کو دینے کو تیار ہے،انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے ڈیلی ویجز طبقہ متاثرہوگا،ان کیلئے فوری امدادی پیکج کا بندوبست کیا جائے، یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کی بڑی تعداد متاثر ہو گی۔اگر انکی مناسب امداد نہ کی گئی تو لوگ شدید متاثر ہوں گے۔

Related Posts