متحدہ سڑکوں کو چھوڑے اور وفاقی کابینہ سے باہر نکلے، مرتضیٰ وہاب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Murtaza Wahab is criticizing the federal government

کراچی:سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے خالد مقبول صدیقی کے بیان پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) سڑکوں کو چھوڑے اور وفاقی کابینہ سے نکلے۔

ایم کیو ایم سربراہ خالد مقبول صدیقی کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ متحدہ قیادت عوام کو لالی پاپ دینا بند کرے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اپنی پوزیشن واضح کرے کہ صوبے کے عوام کے ساتھ ہے یا نہیں۔

سندھ حکومت کے ترجمان نے واضح طور پر کہا کہ مردم شماری پر صوبائی حکومت کے اعتراضات مشترکہ مفادات کونسل کو آئندہ ہفتے بھیج دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو غیر آئینی کام کرنے نہیں دیں گے، اگر وفاقی حکومت نے ہماری بات نہیں سنی تو عدالت کے پاس جانے کا اختیار سب کے پاس موجود ہے۔

اس سے قبل کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حکومت چھوڑنے اور مردم شماری کے حوالے سے عوام سے رجوع کریں گے اور ان کی رائے کے مطابق حتمی فیصلہ جلد کریں گے۔

مزید پڑھیں: مردم شماری کے معاملے پرعوام کے پاس جا رہے ہیں،خالد مقبول صدیقی

Related Posts