سندھ اور وفاق میں رسہ کشی مسائل سے توجہ ہٹانے کی سازش ہے ، کامران اختر

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

MQM leader Kamran Akhtar talks to MN News

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن اسمبلی و سابق ٹاون ناظم بلدیہ ٹاؤن کامران اختر نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام غریب مزدور پیشہ طبقہ لوئر مڈل کلاس مڈل کلاس انتہائی اذیت کا سامنا کررہے ہیں۔

صوبائی اور وفاقی حکومتیں حق حکمرانی ادا نہیں کر رہیں مگر لاک ڈاؤن نافذ کرنے والے حکمران بجائے مستحق عوام کو راشن فراہم کرنے کے ایک دوسرے پر الزامات کی سیا ست کرنا شروع ہو گئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ایم نیوز ٹی وی سے خصو صی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی آپس کی لڑائی اس مشکل وقت میں عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کی پالیسی نظر آرہی ہے۔

کامران اختر نے کہا کہ اپنی مدد آپ اور مخیر دوستوں کے تعاون سے شہر کے مختلف علاقوں بالخصوص بلدیہ ٹاؤن میں راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن پر پنجاب اور سندھ کے مختلف فیصلے، وفاق کا غیر جانبداری کا اعلان

وفاقی و صوبائی حکومتیں عملی اقدامات کے بجائے پریس کانفرنسز میں بڑے بڑے دعوے اور دونوں حکومتیں ایک دوسرے پر تنقید کے نشتر برسا کر بھوکی عوام کے زخموں پر نمک پاشی کرتی نظر آرہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ معاشی حب کراچی کے عوام جو ہمیشہ 73فیصد ٹیکس دیتے آرہے ہیں وہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت کے عملی اقدامات کے منتظر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام کو راشن اور دیگر سہولیات پہنچائی جائیں۔

Related Posts