مسلم لیگ (ن) کیساتھ ملکر حکومت گرانے یا بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، خالد مقبول صدیقی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

MQM Leader Khalid Maqbool Siddiqui press conference today

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کیساتھ مل کر حکومت گرا رہے ہیں اور نہ بنانے کا کوئی ارادہ ہے ۔

اس سے قبل سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے وفد نے ایم کیوایم کے رہنماؤں سے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایم کیو ایم اور ہمارے گلے شکوے تھے تاہم ہیں ماضی سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا چاہیے۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سابق حکمراں جماعت مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے درمیان تعلقات کی تاریخ بہت پرانی ہے، ہم جمہوریت کے لیے سیاسی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے تعاون کرتے رہے، انہوں نے کہا جمہوریت ہی وہ راستہ ہے جو مسائل حل کر سکتی ہےاورن لیگ کے وفد کا آمد پر شکر گزار ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے ، شاہد خاقان عباسی

ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ حکومت کے خلاف ہے لیکن ملک کی مخالف نہیں ہے،ان کاکہنا تھا کہ ہم ن لیگ کے ساتھ حکومت بنانے جا رہے نہ حکومت گرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

پی ٹی آئی حکومت سے جو وعدے کیے انھیں ہم پورا کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ بہتر پاکستان ہم سب کا بہت بڑا مطالبہ ہے، جس کوسب کو مل کر پورا کرنا ہے۔

Related Posts