ایم کیو ایم وفد کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان کے مطابق کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے وفد نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔
ایم کیو ایم کے وفد میں سید مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر فاروق ستار شامل تھے جبکہ جے یو آئی کی جانب سے ملاقات میں اسلم غوری، مولانا امجد خان، شیخ مولانا انور اور جلال الدین ایڈوکیٹ موجود تھے۔
ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایم کیو ایم کے وفد نے شہری سندھ بالخصوص کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والی مردم شماری میں بے ضابطگیوں پر ایم کیو ایم کے موقف کو تسلیم کرنے پر مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کیا۔
دونوں وفود کے رہنماؤں نے مستقبل میں مضبوط رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا جبکہ ایم کیو ایم اور جے یو آئی کے رہنماؤں کا ملکی سیاسی معاملات میں باہمی مشاورت سے کام کرنے پر اتفاق ہوا۔

Related Posts