ارکان پارلیمنٹ بچوں کے حقوق کے تحفظ کےحوالےسےکردار ادا کریں، عارف علوی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

arif alvi children rights
arif alvi children rights

اسلام آباد: صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ارکان پارلیمنٹ پر زور دیا ہے کہ وہ بچوں کے حقوق کے تحفظ اور ان پر تشدد کی روک تھام کے لئے معاشرے میں شعور اجاگر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں، اس حوالے سے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

بین الاقوامی انسانی اور بچوں کے حقوق کے دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ تمام انسانوں میں کچھ جذبات اور صلاحتیں یکساں ہوتی ہیں، بچوں کا جسمانی، جنسی اور معاشی استحصال انتہائی تکلیف دہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کی عزت، ان کا تحفظ اور اس کی صلاحیت کے مطابق اسے ماحول فراہم کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے، صدر مملکت نے کہا کہ بچوں سے مزدوری لی جاتی ہے اور ان کا جنسی استحصال کیا جاتا ہے جو کہ انتہائی تکلیف دہ ہے۔

بچوں کے تحفظ کے حوالے سے قوانین موجود ہیں لیکن ان پر عملدرآمد میں مسائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ والدین بچوں میں اعتماد پیدا کریں تاکہ وہ انہیں اپنے تمام مسائل سے آگاہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کے لئے کمیونٹی کی سطح پر حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کاکہناتھاکہ مساجد کے ذریعے کمیونٹی میں اس حوالے سے آگاہی پید اکی جاسکتی ہے، انہوں نے ارکان پارلیمنٹ پر زور دیا کہ وہ بچوں کے حقوق کے تحفظ اور ان پر تشدد کی روک تھام کے لئے کمیونٹی کی سطح پر اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جسمانی وزن میں کمی کرکے ذیابیطس کے خطرے میں کو کم کیا جاسکتا ہے

انہوں نے کہا کہ بچوں کو صحت اور تعلیم کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے۔ اسی طرح خواتین کو خوراک کی کمی کاسامنا ہے۔ دوران حمل خوراک کی کمی کے بچوں پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دوسروں کے بچوں کا بھی اپنے بچوں کی طرح خیال رکھنا اور ان کا درد کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بچے خود بھی آزاد ہیں اور ان کے خیالات بھی آزاد ہیں تاہم مقبوضہ کشمیر کی حالت زار دیکھ کر دکھ اور افسوس ہوتا ہے۔ بھارتی فورسز پیلٹ گنز کے ذریعے بچوں کو نابینا کررہی ہیں۔ ایک ہزار افراد شہید ہوئے ہیں۔ مائیں بیوہ اور بچے یتیم ہوئے ہیں۔ ان مظالم کو بھی اجاگر کرنا انسانی فریضہ ہے۔

Related Posts