جہانگیر ترین کی حمایت کیلئے ہم خیال اراکینِ اسمبلی کا وزیرِاعظم سے ملاقات کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جہانگیر ترین کی سرگرمیاں تیز،21 اپریل کو اراکین کا مشاورتی اجلاس طلب
جہانگیر ترین کی سرگرمیاں تیز،21 اپریل کو اراکین کا مشاورتی اجلاس طلب

تحریکِ انصاف رہنما جہانگیر ترین کی حمایت کیلئے سامنے آنے والے ہم خیال اراکینِ اسمبلی وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے تیار ہیں جس کیلئے درخواست دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کی حمایت میں میڈیا بیانات جاری کرنے والے پی ٹی آئی رکنِ قومی اسمبلی راجہ ریاض نے وزیرِ اعظم کو ملاقات کیلئے درخواست دئیے جانے کے فیصلے کی تصدیق کردی۔ راجہ ریاض نے کہا کہ ہم وزیرِ اعظم کو حقائق سے آگہی دینا چاہتے ہیں۔

رکنِ قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا کہ آج  30 ہم خیال اراکینِ اسمبلی وزیرِ اعظم عمران خان کو درخواست بھیج دیں گے تاکہ وزیرِ اعظم عمران خان کو حقائق سے آگاہ کیا جاسکے۔راجہ ریاض آج عدالت میں پیشی کے موقعے پر جہانگیر ترین کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس پہنچے تھے۔ 

لاہور میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے رکنِ قومی اسمبلی راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ ہم نے درخواست تیار کر لی ہے جس پر 30 اراکین نے دستخط بھی کیے ہیں۔ میڈیا کا دعویٰ ہے کہ درخواست پر 8ایم این اے، 2وزراء، 4مشیران اور اراکینِ صوبائی اسمبلی نے دستخط کیے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل عدالت نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر خان ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 22اپریل تک توسیع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر خان ترین آج اپنے بیٹے علی ترین کے ہمراہ چینی اسکینڈل کیس کی سماعت کیلئے ایف آئی اے بینکنگ کورٹ لاہور میں پیش ہوئے۔

مزید پڑھیں: عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی ضمانت میں 22اپریل تک توسیع کردی

Related Posts