سی پیک میں 2 نئے گروپس کی تشکیل کے لیے معاہدوں پر کل دستخط ہوں گے۔اسد عمر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt to take decision about relaxation in lockdown after May 9: Asad Umar
اسد عمر نے کہا کہ پاکستان پر لاک ڈاؤن کا معاشی اثر مغربی ممالک کے مقابلے میں سنگین ہے۔

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و پلاننگ اسد عمر نے کہا ہے کہ کل پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) میں نئے گروپس کی تشکیل کے لیے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ معاہدوں پر دستخط کی تقریب چینی دارالحکومت بیجنگ میں ہوگی جس میں 2 نئے جوائنٹ ورکنگ گروپس کی تشکیل پر معاہدے ہوں گے۔

اپنے پیغام میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ جن شعبہ جات پر معاہدے (ایم او یوز) پر دستخط کیے جار ہے ہیں، ان میں زراعت اور سائنس و ٹیکنالوجی شامل ہیں۔

وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ یہ عمل سی پیک کو پہلے فیز سے وسعت دینے کا حصہ ہے جس کے دوران انفرااسٹرکچر کو وسعت دے کر معاشی شراکت داری تک لایا گیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ مہنگائی میں مزید کمی ہو گئی ہے۔

 ٹوئٹر پر10 روز قبل  اپنے پیغام میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ اِس ہفتے جاری ہونے والی شماریات کے مطابق مہنگائی میں مزید کمی ہوئی۔ روزمرہ استعمال کی اشیائے میں افراطِ زر کم ہوا۔

مزید پڑھیں:  اسد عمر نے عوام کو مہنگائی میں مزید کمی کی خوشخبری سنا دی

Related Posts