کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 50 کیسزکی تصدیق ،ملک میں تعداد 100سے تجاوز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستان میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 102 ہو گئی، کراچی میں 50 نئے کیسز کے بعد سندھ میں 76 ، بلوچستان میں 10 ، اسلام آباد 4، گلگت بلتستان تین اور لاہور میں ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنی ٹویٹ میں اس بات کی تصدیق کیہے کہ تفتان سے سکھر پہنچنے والے 50 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، چنانچہ سندھ میں متاثرین کی تعداد76 ہوگئی ہے جن میں سے 2 صحت یاب ہوچکے ہیں اور باقی 74 افراد کو تنہائی میں رکھا جارہا ہے۔

اس سے قبل وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پیر کو تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے شہروں کو لاک اپ کرنے کی ضرورت نہیں ہے،حکام نے کورونا وائرس کے وبا کو روکنے کے لئے ملک بھر میں جامع انتظامات کیے ہیں۔

مزید پڑھیں:ملک میں 13 لیبارٹریاں کورونا کی تشخیص کے لیے فعال، کیسز 52 ہو گئے۔ظفر مرزا

انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف شہروں کے اسپتالوں میں کورونا وائرس کی جانچ کیلئے کٹوں کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے اور صوبہ سندھ سے سامنے آنے والے کیسوں کی جانچ پڑتال اور احتیاط کے ساتھ ان کا علاج کیا جارہا ہے۔