اوٹاوہ: معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل کی طبیعت دل کا دورہ پڑنے کے بعد سنبھل گئی۔ ان کے بیٹے یوسف جمیل نے ویڈیو بیان جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مولانا طارق جمیل کے بیٹے یوسف جمیل نے والد کے متعلق ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مولانا طارق جمیل کو دول کا دورہ پڑا ہے جو پریشانی والی خبر تھی، تاہم اب نہیں ہے۔
سفارتخانے کا پاکستان میں سعودی شہریوں کیلئے سیکورٹی الرٹ
Renowned preacher and religious scholar Maulana Tariq Jameel has been admitted to a Canadian hospital due to a heart attack. Maulana Tariq Jameel’s son Yusuf Jameel said that ‘Father is currently in Canada where he has been transferred to the hospital due to a heart attack’. pic.twitter.com/1NV54T36sK
— Ghulam Abbas Shah (@ghulamabbasshah) December 27, 2022
ویڈیو بیان میں یوسف جمیل نے کہا کہ مولانا طارق جمیل کینیڈا میں موجود ہیں۔ انہیں کینیڈین وقت کے مطابق رات کو 3 بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے دل میں تکلیف اور سینے میں درد پڑا۔
بیان میں یوسف جمیل نے کہا کہ مولانا طارق جمیل کو سینے میں درد کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں تمام تر معاملات خیر و عافیت سے مکمل ہوئے۔ اس وقت مولانا طارق جمیل ٹھیک ہیں اور ہسپتال میں داخل ہیں۔
خیال رہے کہ مولانا طارق جمیل اپنے دینی بیانات کے باعث عالمی شہرت رکھتے ہیں۔ یوسف جمیل کا کہنا تھا کہ گھر سے دوری پریشانی کا سبب ہے۔ درخواست کرتا ہوں کہ ان کی صحتیابی کیلئے دعا کریں۔