عوامی قافلے لانگ مارچ میں شامل ہو کر اسلام آباد جائینگے۔مولانا فضل الرحمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوامی قافلے لانگ مارچ میں شامل ہو کر اسلام آباد جائینگے۔مولانا فضل الرحمان
عوامی قافلے لانگ مارچ میں شامل ہو کر اسلام آباد جائینگے۔مولانا فضل الرحمان

کراچی : جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا عوام کو مسائل کے دلدل سے نکالنے کیلئے 25 مارچ کی رات کو عوام قافلہ در قافلہ لانگ مارچ میں شامل ہوکر اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔

 اسلام آباد روانگی سے قبل اپنے ویڈیو پیغام میں جے یوآئی سندھ کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ کیلئے عوام کو شرکت کی کال دی۔ اس موقع پر صوبائی سیکریٹری جنرل راشد سومرو، مولانا عبدالکریم عابد، قاری عثمان، مولانا غیاث ، مولانا سمیع الحق، حاجی امین، مولانا عبدالقادراورمولانا عظیم بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

عامر لیاقت تحریکِ عدم اعتماد کیخلاف سرگرم، وزیر اعظم سے ملاقات کا فیصلہ

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک بھر سے عوام الناس تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور بالخصوص جمعیت علماء اسلام کے قافلے اسلام آباد روانگی کیلئے تیار ہیں۔ ایک بار پھر ذمہ داران سے اپیل کرتا ہوں کہ موجودہ نااہل حکمرانوں کیخلاف ہمارے لانگ مارچ کی کامیابی میں کسی قسم کی کمی نہیں ہونی چاہئے۔ ہم اپنی تاریخ دہرائیں گے۔ 

جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ جس طرح آزادی مارچ میں ہمارے کارکنان نے قربانیاں دیں، اس سے قبل ملک بھر میں 14 مثالی ملین مارچ منعقد کئے۔ بہت بڑی تعداد میں کارکنان نے 14 کھٹن دن اسلام آباد میں گزارے۔ ہم اپنی تاریخ کو دھرانے جارہے ہیں، جمعیت علمائے اسلام عوام کی آواز ہے۔ عوامی حقوق کی آواز سربلند رکھنا کارکنان کی مرہونِ منت ہے۔ 

پارلیمنٹ لاجز میں ناخوشگوار واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے پارلیمانی ممبران اور جمعیت علمائے اسلام کے کارکنان پر تشدد کرکے انہیں گھسیٹا گیا اور گرفتار کرکے لے جایا گیا۔ میں نے کارکنان سے پرامن احتجاج کی درخواست کی۔ آپ سڑکوں پر نکل آئے اور ایک گھنٹے سے کم میں پورے ملک کو جام کیا۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ آپ بڑے جوش وجذبے کیساتھ سڑکوں پر نکل آئے، اس کیلئے آپ کا شکر گزار ہوں۔ مجھے قومی امید ہے کہ جس طرح پہلے کارکنان جمعیت نے ہمارے شملے کو اونچا اور جماعت کی عزت اور منشور کو بلند کیا، آئندہ بھی کارکنان جمعیت آگے تو بڑھیں گے لیکن اس میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔ 25مارچ کو تمام کارکنان اسلام آباد میں داخل ہونگے۔ 

Related Posts