موٹروے پولیس نے گھر سے بھاگی ہوئی 11 سالہ بچی کووالدین سے ملوادیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موٹروے پولیس نے گھر سے بھاگی ہوئی 11 سالہ بچی کوولدین سے ملوادیا
موٹروے پولیس نے گھر سے بھاگی ہوئی 11 سالہ بچی کوولدین سے ملوادیا

کراچی:موٹروے پولیس نے افسردہ چہروں پر خوشیاں بکھیر دیں، گھر سے بھاگی ہوئی 11 سالہ بچی کو والدین کے حوالے کردیا۔والدین خوشی نہال ہوگئے۔

ترجمان موٹروے پولیس سید تراب علی کے مطابق بیٹ 35 کراچی کے افسران کو ہیلپ لائن 130 پر کورنگی ڈھائی نمبر سے ایک 11 سالہ بچی کے گمشدگی کی اطلاع موصول ہوئی۔اطلاع ملتے ہی گشت پر مامور تمام پٹرولنگ افسران الرٹ ہوگئے اور مذکورہ بچی کی تلاش شروع کر دی۔

ٹائیگر-3 کے آفسران انسپکٹر سید عمر بن تفضل اور سب انسپکٹر فرقان ظفر نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے والد کی ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آکر بھاگی ہوئی 11 سالہ لڑکی عائشہ مرزا کو بحریہ ٹاؤن کراچی ایم نائن کے قریب سے تلاش کر لیا۔

موٹر وے پولیس نے بچی کو اپنی تحویل میں لے کر والد کو برآمدگی کی اطلاع دی۔ بچی اوکاڑہ میں اپنی خالہ کے گھرجانا چاہتی تھی، بعدازاں لڑکی کو بحفاظت ایڈمن آفیسر انسپکٹر ممتاز پھلپوٹو کی زیرنگرانی اس کے والدین کے حوالے کر دیاگیا،لڑکی کے والد راحیل نے لڑکی کی برآمدگی پرموٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

Related Posts