موٹرولا نے اپنا پہلا فولڈ ایبل فون رواں سال کے آخر تک متعارف کرانے کا امکان ظاہر کیا ہے، جبکہ اس سے قبل کمپنی حکام کاکہنا تھا کہ رواں سال موسم گرما تک فون متعارف کروا دیا جائے گا۔
1928ء میں معرضِ وجود میں آنے والی کمپنی موٹرولا موبائل فون تخلیق کرنے والی سب سے پرانی کمپنیوں میں سے ایک ہے جس کا فولڈ ایبل فون ریزر فلپ فون کی طرح فولڈ ہونے والا اور سام سنگ اور ہواوے کی فولڈ ایبل ڈیوائسز سے قدرے مختلف ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے غیر اخلاقی اور متعصبانہ مواد پر 9 لاکھ ویب سائٹس بند کردیں
کمپنی اپنے فولڈ ایبل فون میں دوہرے ڈسپلے ڈیزائن کو متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے جس میں سے پہلا ڈسپلے اندرونی طرف بیرونی ڈسپلے سے بڑا ہوگا جبکہ دوسری اسکرین سامنے اور باہر کی طرف ہوگی جس میں نوٹیفیکیشنز اور محدود فیچرز موجود ہوسکتے ہیں۔
موٹرولا حکام کے مطابق فون مکمل طورپر کھلنے کے بعد 6.2 انچ سائز کا ہوگا۔اینڈرائڈ ورژن کوالکوم اسنیپ ڈریگن، پراسیسر 710 جبکہ ریم 6 جی بی تک ہوگی۔اس کے ساتھ ساتھ 128 جی بی اسٹوریج بھی دی جاسکتی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے تصویروں کو پسند اور ویڈیوز دیکھنے والوں کی تعداد کو چھپانا شروع کردیا ہے۔ یہ اقدام معاشرے میں پسندیدگیوں کے لیے پیدا ہونے والے جنون کو کم کرنے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔
پسندیدگیاں (لائیکس) اور دیکھنے والے (ویوز) چھپانے کا فیچر آزمائشی طور پر سب سے پہلے آسٹریلیا میں متعارف کروایا گیا ہے تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ فیس بک کے اس فیچر سے صارفین کیا تاثر لیتے ہیں۔
مزید پڑھیں: فیس بک نے مواد پسند کرنے اور دیکھنے والوں کی تعداد چھپانا شروع کردی