لاہور: پنجاب کے تمام اضلاع میں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی منظوری کے بعد موٹرسائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔
صوبائی حکومت کے مطابق ہیلمٹ پہننے کی پابندی پر عملدرآمد کرانے کے لئے متعلقہ انتظامیہ اپنے اپنے ضلع میں نوٹیفکیشن جاری کر رہی ہے،بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کیلئے اب کوئی نرمی نہیں۔
ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر کے اس سلسلہ میں خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔
صوبائی حکومت کی جانب سے بڑا اقدام کرتے ہوئے نو ہیلمٹ، نو پٹرول کی زیروٹالرنس پالیسی اپنا لی گئی ہے،لاہور اور راولپنڈی میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کی پٹرول ری فیولنگ پر پابندی اور پمپس پر حکم نامہ آویزاں کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم کا سویڈن سے قرآن پاک کی بے حرمتی پر مؤقف واضح کرنے کا مطالبہ
ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ جان پیاری ہے تو قانون کی پاسداری کرنا ہو گی،کسی معمولی حادثے میں بھی سر کی چوٹ جان لیوا ہو سکتی ہے۔