موٹر سائیکل کی قیمتوں میں1 ہزار 600 سے 2000 روپے تک اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موٹر سائیکل کی قیمتوں میں1 ہزار 600 سے 2000 روپے تک اضافہ
موٹر سائیکل کی قیمتوں میں1 ہزار 600 سے 2000 روپے تک اضافہ

ٹرانسپورٹ مینوفیکچرنگ کمپنی ہنڈا نے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں 1 ہزار 600 روپے سے لے کر 2000 روپے تک اضافہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہنڈا موٹر سائیکل 125 کی قیمت میں 2000 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔ ہنڈا 125 سی سی کی نئی قیمت 1 لاکھ 31 ہزار 900 روپے ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے اضافہ، نئی قیمت 147 روپے ہوگئی

دوسری جانب ہنڈا کی 70 سی سی موٹر سائیکل کی قیمت میں 1 ہزار 600 روپے کا اضافہ کیا گیا، نئی قیمت 79 ہزار 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

قبل ازیں گزشتہ برس اگست کے دوران بھی ہنڈاکمپنی نے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے سی ڈی 70 کی قیمت 1000 روپے بڑھا دی تھی۔

سی ڈی 70 کی نئی قیمت یکم اگست 2020ء کو 77 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی تھی جو اس سے قبل 76 ہزار 900 روپے میں فروخت ہو رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کم بجلی سے چارج ہونیوالی جدید گاڑی پاکستان میں بھی متعارف

Related Posts