پاکستان سمیت دُنیا بھر میں ماں سے اظہارِ محبت کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سمیت دُنیا بھر میں ماں سے اظہارِ محبت کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
پاکستان سمیت دُنیا بھر میں ماں سے اظہارِ محبت کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

ماں سے اظہارِ محبت کا عالمی دن آج پاکستان سمیت دُنیا بھر میں منایا جارہا ہے جس کا مقصد عظیم ماؤں کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور اپنے بچوں کیلئے ان کے بے لوث جذبے کو سراہنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسان کی پیدائش سے قبل 9 ماہ تک ایک ماں اسے اپنے بطن میں پالتی اور اپنے خون سے سینچتی ہے۔ پھر جب وہ جنم لیتا اور آنکھ کھولتا ہے تو سب سے پہلے جس ہستی پر اس کی نظر پڑتی ہے وہ ماں ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دُنیا بھر میں مادری زبانوں کا عالمی دن

ماؤں کا عالمی دن منانے کی تاریخ بے حد قدیم ہے جس کے تانے بانے یونانی تہذیب سے جا ملتے ہیں۔ یونانی لوگ گربیا دیوی کے اعزاز میں ماں کا دن  مناتے تھے پھر 16ویں صدی میں ایسٹر سے 40روز قبل بھی یہ دن منایا جاتا تھا۔

تاریخی اعتبار سے تمام دیوتاؤں کی ماں گربیا دیوی کے اعزاز میں دن منانے کو کسی انسان کی ماں سے منسوب نہیں کیا جاسکتا، پھر بھی یہ ماں کا عالمی دن منانے کی قدیم مثال قرار دی جاتی ہے۔ انسان ہمیشہ سے ماں کا احترام کرتا آیا ہے۔

مغربی معاشروں میں مائیں عمر رسیدہ ہونے پر اولڈ ہاؤس میں زندگی گزارنے پر مجبور ہوجاتی ہیں اور رفتہ رفتہ مشرقی معاشروں میں بھی یہ روش عام ہونے لگی ہے۔ امریکا میں ماؤں کا عالمی دن منانے کا آغاز 19ویں صدی میں ہوا۔

آگے چل کر 8 مئی 1914 کو امریکیک صدر ووڈروولسن نے ہر سال مئی کے دوسرے اتوار کو ماؤں کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا، جس کے بعد سے یہ روایت پاکستان سمیت دنیا بھر میں عام ہوتی چلی گئی۔ 

Related Posts