تحریکِ انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان کی والدہ انتقال کر گئیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریکِ انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان کی والدہ وفات پا گئیں
تحریکِ انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان کی والدہ وفات پا گئیں

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید خان کی والدہ انتقال کر گئی ہیں جس پر پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکنان سوگوار ہو گئے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید کی والدہ کا انتقال وفاقی دارالحکومت میں ہوا جن کی نمازِ جنازہ آج ہی ادا کی جائے گی۔

تحریکِ انصاف کے اراکینِ سینیٹ و اسمبلی،سیاسی رہنما و کارکنان سینیٹر فیصل جاوید خان کو تعزیتی پیغامات بھیج رہے ہیں اور ان کے ساتھ غم کی اس گھڑی میں یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔

چیف آرگنائزر تحریکِ انصاف سیف اللہ نیازی نے کہا کہ غم کی اِس گھڑی میں ہم سینیٹر فیصل جاوید اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ یہ تحریکِ انصاف کیلئے افسوس کا دن ہے۔

سینیٹرفیصل جاوید خان اپنی والدہ کی وفات پر غمزدہ ہیں، تاہم انہوں نے غم کے اِس موقعے پر اللہ کی رضا میں راضی رہنے کا اعلان کردیا ہے جو دکھ کی اِس گھڑی میں ان کے عزم و حوصلے کا اظہار ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید خان نے اپنی والدہ کی وفات کو اللہ تعالیٰ کی منشاء سے منسوب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی مرضی کے خلاف کچھ بھی نہیں ہوسکتا۔ 

دوسری جانب پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ سندھ اسمبلی شہزاد قریشی نے ان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سینیٹر فیصل جاوید کی والدہ کے انتقال کی خبر پر دلی افسوس ہے۔

رکنِ سندھ اسمبلی شہزاد قریشی نے کہا کہ سینیٹر فیصل جاوید کی والدہ کے انتقال کا انتقال ایک افسوسناک سانحہ ہے۔دُعا کرتے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

شہزاد قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی مرضی کے خلاف کچھ نہیں ہوسکتا۔ دُعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ میری والدہ کی روح کو امن و سلامتی نصیب فرمائے۔ 

Related Posts