کراچی: پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے فلورملوں پر چھاپے اور سیل کرنے کے خلاف فلور ملیں غیر معینہ مدت کیلئے بند کردی گئی ہیں۔
پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کا آج دوسرا روز ہے جس کے باعث شہر کی 90 سے زائد فلورملیں بند ہیں۔ فلورملز مالکان نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک کراچی میں فلور ملیں بند رہیں گی کیونکہ سستا آٹا بیچنا ممکن نہیں ہے۔
غیرقانونی سرکاری گندم ذخیرہ کرنے اور آٹا مہنگا بیچنے کے خلاف محکمہ خوراک سندھ نے ایکشن لیا تھا جس پر احتجاجاََ کراچی میں فلور ملز کی ہڑتال جاری ہے۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 9,400 روپے کا اضافہ
فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ سرکل کے چئیرمین چوہدری عامر کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت وعدے کے مطابق گندم فراہم نہیں کررہی، فلور ملوں پر چھاپوں اور سیل کرنے کے خلاف فلورملیں غیر معینہ مدت کے لئے بند کردی ہیں۔
چیئرمین فلور ملز ایسویسی ایشن ایسوسی ایشن کے سابق صدرچوہدری یوسف نے کہا اوپن مارکیٹ سے 120 روپے کلو گندم خرید کر سستا آٹا نہیں فروخت کرسکتے۔