کراچی: صوبہ سندھ میں ملیریا نے تشویشناک رخ اختیار کرلیا، گزشتہ 24 گھنٹے میں 3 ہزار 205 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق سب سے زیادہ حیدرآباد میں ایک ہزار381 کیسز رپورٹ ہوئے، لاڑکانہ میں827، میرپورخاص 513، سکھرمیں 379 کیسز، کراچی میں 7 مریض سامنے آئے۔
رواں سال سندھ میں ملیریا سے 4 لاکھ 42 ہزار 776 افراد شکار بنے، حیدرآباد میں رواں سال سب سے زیادہ 2 لاکھ 12 ہزار 333 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ کراچی میں سب سے کم 2 ہزار 858 کیسز سامنے آئے، جبکہ ملیریا سے رواں سال صوبے میں 2 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
ملیریا کی علامات میں بخار اور فلو جیسی بیماری شامل ہیں، بشمول سردی لگنا، سر درد، پٹھوں میں درد، اور تھکاوٹ۔ متلی، الٹی اور اسہال بھی ہوسکتا ہے۔