روشنیوں کے شہر میں 200 سے زائد چینی شہریوں میں ڈینگی کے مرض کی تصدیق

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
روشنیوں کے شہر میں دو سو سے زائد چینی شہریوں میں ڈینگی کے مرض کی تصدیق
روشنیوں کے شہر میں دو سو سے زائد چینی شہریوں میں ڈینگی کے مرض کی تصدیق

صوبائی وزارتِ صحت نے روشنیوں کے شہر کراچی میں ایک ہی مقام سے  200 سے زائد چینی شہریوں میں ڈینگی کے مرض کی  تصدیق کردی ہے۔

وزیر صحت سندھ عذرا فضل پیچوہو نےگزشتہ روز بتایا  کہ ہاکس بے میں اٹامک انرجی پلانٹ میں کام کرنے والے دو سو چینی باشندے ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں۔ ڈینگی مچھر نے انہیں نشانہ بنایا، تاہم اب سب افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کھانے میں انڈے کے استعمال سے بے اولادی سے بچاؤ ممکن ہے۔ جدید طبی تحقیق

محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ مہینے کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ افراد 815 تھے جبکہ ایک ماہ کے دوران 200 سے زائد کیسز رپورٹ کیے گئے۔ رواں سال کے دوران مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے 1072 کیسز سامنے آئے جن میں سے 1014 افراد کا تعلق شہر قائد سے ہے۔ 

اس سے قبل نئی دہلی میں 28 سالہ خاتون کو جب ہسپتال لایا گیا تو ان کا پھیپھڑوں کا کینسر آخری اسٹیج میں داخل ہوچکا تھا۔ڈاکٹرز یہ جان کر حیرت زدہ رہ گئے کہ خاتون نے زندگی بھر کبھی سگریٹ کو ہاتھ تک نہیں لگایا تھا۔

مزید پڑھیں: بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی سے بھی کینسر کا مرض پھیل رہا ہے۔میڈیکل سائنس

Related Posts