مسجد الحرام، ختم القرآن کے موقع پر 25 لاکھ سے زائد افراد شریک ہوئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسجد الحرام، ختم القرآن کے موقع پر 25 لاکھ سے زائد افراد شریک ہوئے
مسجد الحرام، ختم القرآن کے موقع پر 25 لاکھ سے زائد افراد شریک ہوئے

مکہ مکرمہ: مسجد الحرام میں ختم القرآن کے موقع پر 25 لاکھ سے زائد افراد شریک ہوئے، انتہائی روح پرور مناظر دیکھنے کو ملے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ حرمین شریفین امور کے نگراں ادارے کے صدر شیخ عبدالرحمن السدیس نے تراویح پڑھائی اور قرآن پاک مکمل کیا۔

اس موقع پر 25 لاکھ سے زائد افراد موجود تھے۔ختم القرآن کے موقع پرمسجدا الحرام کے اطراف اور اس طرف آنے والی تمام سڑکیں کچھا کھچ بھری ہوئی تھیں۔

ختم القرآن کے لیے سیکورٹی اور لاکھوں افراد کو سہولت فراہم کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے جس میں سیکڑوں رضا کاروں اور سیکورٹی اہلکاروں نے حصہ لیا۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب میں پاکستانی عمرہ زائرین کی گاڑی کو حادثہ، 9 جاں بحق، 5 زخمی

مسجد الحرام میں لاکھوں مسلمانوں نے اللہ تعالیٰ کے حضو عالم اسلام اور مسلمانوں کی خوشحالی، امن اور سلامتی کے لیے رقت آمیز دعائیں کیں۔

Related Posts