دنیابھر میں کورونا سے ایک دن میں 12 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دنیابھر میں کورونا سے ایک دن میں 12 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے
دنیابھر میں کورونا سے ایک دن میں 12 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے

واشنگٹن:کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 لاکھ 77 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور12 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 کروڑ 82 لاکھ 42 ہزار 488 تک جا پہنچی،اس موذی وائرس سے اموات 28 لاکھ 4 ہزار 370 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 20 لاکھ 53 ہزار 179 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں۔

جن میں سے 95 ہزار 905 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 کروڑ 39 لاکھ 50 ہزار 411 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تاحال پہلے نمبر پر ہے۔

جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 64 ہزار 138 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں،اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 10 لاکھ 97 ہزار 154 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 69 لاکھ 46 ہزار 220 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 8 ہزار 697 کی حالت تشویش ناک ہے، 2 کروڑ 35 لاکھ 86 ہزار 796 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر آگیا ہے جہاں اس جان لیوا وائرس سے 3 لاکھ 17 ہزار 936 ہلاکتیں ہو چکی ہیں،اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 25 لاکھ 64 ہزار 58 ہو گئی۔

ایک ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوال یسے تیسرے نمبر پر آگیا، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 62 ہزار 502 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، اس سے متاثرہ 1 کروڑ 21 لاکھ 49 ہزار 335 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 95 ہزار 337 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 45 لاکھ 85 ہزار 385 رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 98 ہزار 442 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 45 لاکھ 36 ہزار 820 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 670 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 43 لاکھ 41 ہزار 736 ہو چکی ہے۔اٹلی میں کورونا وائرس سے کْل اموات کی تعداد 1 لاکھ 8 ہزار 879 ہو گئی، اس کے کل کیسز 35 لاکھ 61 ہزار 12 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 31 ہزار 385 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 32 لاکھ 77 ہزار 880 ہو چکے ہیں۔اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 75 ہزار 305 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 32 لاکھ 75 ہزار 819 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 76 ہزار 833 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 28 لاکھ 9 ہزار 510 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 42 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 663 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 89 ہزار 422 تک جا پہنچی ہے۔

Related Posts