فیفا ورلڈ کپ 2022 ٹھیک 5 ماہ کے بعد قطر میں کھیلا جائے گا، جس کے ٹکٹس فروخت ہونے کا سلسلہ ابھی سے شروع ہوچکا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق قطر میں شیڈول فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کے 12 لاکھ سے زائد ٹکٹس فروخت ہوگئے ہیں، جس سے شائقین کی فٹ بال میں دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔
فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کی فروخت کے تازہ ترین مرحلے میں اب تک اپریل آخر میں 2 کروڑ 35 لاکھ ٹکٹوں کی درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔فیفا کے مطابق سب سے زیادہ درخواستیں جن ممالک سے موصول ہوئی ہیں اُن میں ارجنٹینا، برازیل، انگلینڈ، فرانس، میکسیکو، قطر، سعودی عرب اور امریکا شامل ہیں۔
واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ کی ٹکٹس کی فروخت پہلے آیئے پہلے پایئے کی بنیاد پر ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ شائقین نے ابھی سے ٹکٹس خریدنے کیلئے درخواستیں بھیجنی شروع کردی ہیں۔
فیفا ورلڈ کپ 2022، کس ملک کے جیتنے کے امکانات ہیں؟