بارش کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں، کراچی سمیت سندھ میں مزید کتنی بارش متوقع؟

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

ٹرانسپورٹ

بارش کا خطرہ
(فوٹو: ای ٹریبیون)

کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی، حیدر آباد، بدین، ٹھٹھہ، ٹنڈو الہیار اور ٹنڈو محمد خان میں مزید بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے عمر کوٹ، سانگھڑ، تھوپارکر اور میر پور خاص میں بھی مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق دادو، مٹھی، سکھر، جیکب آباد، خیرپور اور لاڑکانہ میں بھی مزید بارش متوقع ہے۔ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ شہروں میں بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سیلابی صورتحال اور اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ ادارے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کو وسائل کی دستیابی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عوام کسی بھی ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنائیں۔ مختلف علاقوں میں بارش اور سیلابی صورتحال کے باعث جانی و مالی نقصان کا خدشہ ہے۔