کورونا وائرس سے مزید 54 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 2 ہزار 858 ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس سے مزید 54 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 2 ہزار 858 ہوگئی
کورونا وائرس سے مزید 54 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 2 ہزار 858 ہوگئی

جنیوا: دنیا بھر میں   کورونا وائرس کے باعث مزید 54 افراد ہلاک ہو گئے جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی اموات کی تعداد 2 ہزار 858 ہو گئی ہے۔ 

کورونا وائرس کے باعث گزشتہ روز تک 2804 فراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے 83 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ 

ورلڈ و میٹرز کے مطابق اب تک 83 ہزار 379  افراد  کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے 8 ہزار99   افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد میں سے 36ہزار581   افراد شفا یاب ہوچکے ہیں جسے ایک حوصلہ افزا صورتحال قرار دیا جارہا ہے، وائرس کے تشویشناک کیسز کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔

ہوبائی نامی چینی صوبے کے شہر وہان میں کورونا وائرس نے سب سے زیادہ افراد کو متاثر کیا جبکہ سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی صوبہ ہوبائی میں ہوئیں۔

اب تک 54 ممالک میں کورونا وائرس پائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ  وائرس کے باعث اٹلی، ایران،  ہانگ کانگ، فلپائن اور یورپ میں بھی ہلاکتیں ہوئیں۔کورونا وائرس افغانستان اور پاکستان بھی پہنچ چکا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  کراچی اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے کیسز کی تصدیق کے بعد بلوچستان اور سندھ سمیت ملک بھر میں حکام وائرس سے نمٹنے کے لیے تیار ہو گئے۔

ایک طرف سندھ حکومت نے کل اور آج یعنی دو روز کے لیے اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا جبکہ بلوچستان  کی صوبائی حکومت نے بھی گزشتہ روز تعلیمی اداروں کو 15 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: سندھ اور بلوچستان حکومتیں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تیار

Related Posts