کورونا وائرس سے مزید 39 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 2 ہزار 804 ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس سے مزید 39 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 2 ہزار 804 ہوگئی
کورونا وائرس سے مزید 39 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 2 ہزار 804 ہوگئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بیجنگ: ہمسایہ ملک چین میں  کورونا وائرس کے باعث مزید 39 افراد ہلاک ہو گئے جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی اموات کی تعداد 2 ہزار 804 ہو گئی ہے۔ 

کورونا وائرس کے باعث گزشتہ روز تک 2765 فراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے 82 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ 

ورلڈ و میٹرز کے مطابق اب تک 82 ہزار 166 افراد  کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے 8 ہزار469  افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد میں سے 32 ہزار829   افراد شفا یاب ہوچکے ہیں جسے ایک حوصلہ افزا صورتحال قرار دیا جارہا ہے، وائرس کے تشویشناک کیسز کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔

ہوبائی نامی چینی صوبے کے شہر وہان میں کورونا وائرس نے سب سے زیادہ افراد کو متاثر کیا جبکہ سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی صوبہ ہوبائی میں ہوئیں۔

اب تک 42 ممالک میں کورونا وائرس پائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ  وائرس کے باعث اٹلی، ایران،  ہانگ کانگ، فلپائن اور یورپ میں بھی ہلاکتیں ہوئیں۔کورونا وائرس افغانستان اور پاکستان بھی پہنچ چکا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل راچی کے ایک نوجوان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔22 سالہ نوجوان یحییٰ جعفری ایران گیا تھا جہاں سے ہوائی جہاز کے ذریعے وطن واپس پہنچا ہے۔

 یحییٰ جعفری نامی نوجوان کے طبی معائنے میں گزشتہ روز  کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جبکہ  وزیراعظم کے معاون برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بھی 2 پاکستانیوں میں وائرس کی تصدیق کی ہے۔

مزید پڑھیں: جان لیوا کورونا وائرس چین کے بعد پاکستان پہنچ گیا 

Related Posts