اگر وزیرِ اعظم کو 3 سال مزید دئیے گئے تو پاکستان میں کچھ نہیں بچے گا۔شیری رحمان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اگر وزیرِ اعظم کو 3 سال مزید دئیے گئے تو پاکستان میں کچھ نہیں بچے گا۔شیری رحمان
اگر وزیرِ اعظم کو 3 سال مزید دئیے گئے تو پاکستان میں کچھ نہیں بچے گا۔شیری رحمان

اسلام آباد:  پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر مرکزی رہنما و سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اگر وزیرِ اعظم عمران خان کو 3 سال مزید دئیے گئے تو پاکستان میں کچھ نہیں بچے گا کیونکہ سب کچھ تباہ ہوجائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مقامی اخبار کے ایک کالم پر ردِ عمل دیتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پارلیمان میں نامناسب تقریریں ہی نہیں ہوتیں بلکہ ہمارا سوال یہ ہے کہ آپ کے وزیرِ اعظم کو پاکستان تباہ کرنے سے کون روکے گا؟

پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت کو 3 سال مزید دئیے گئے اور انہوں نے اپنے 5 سال پورے کر لیے تو کچھ باقی نہیں بچے گا کیونکہ معیشت بد سے بد تر ہو رہی ہے، قرضے پہلے سے کہیں زیادہ ہیں اور حکومت مافیاز کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہے۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی تباہی جاری ہے جبکہ کشمیر ہمارے ہاتھوں سے نکل چکا ہے۔ بتایا جائے کہ ہمارے پاس باقی کیا ہے؟

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ جس طرح پی آئی اے کو یورپ میں کالعدم قرار دے دیا گیا ہے، مزید ممالک بھی پابندی لگا دیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز  اپنے پیغام میں پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ قومی سطح پر پائلٹس کی نااہلی پر ان کو تصدیقی عمل سے گزارنا قومی سطح پر ہتکِ عزت کا باعث بنا۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے پر مزید ممالک بھی پابندی لگائیں گے۔شیری رحمان

Related Posts