کورونا وائرس سے مزید 236 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 2 ہزار 247ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس سے مزید 236 افراد جاں بحق: ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 247ہوگئی
کورونا وائرس سے مزید 236 افراد جاں بحق: ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 247ہوگئی

بیجنگ: ہمسایہ ملک چین میں  کورونا وائرس کے باعث مزید 236افراد ہلاک ہو گئے جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی اموات کی تعداد 2 ہزار 247 ہو  گئی ہے۔ 

کورونا وائرس کے باعث گزشتہ روز تک 2011افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے 76ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ 

ورلڈ و میٹرز کے مطابق اب تک 76 ہزار  735 افراد  کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے 12 ہزار 65 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد میں سے 18 ہزار 561 افراد شفا یاب ہوچکے ہیں جسے ایک حوصلہ افزا صورتحال قرار دیا جارہا ہے، تاہم وائرس کے پھیلاؤ کی شرح تشویشناک حد تک زیادہ ہے۔

ہوبائی نامی چینی صوبے کے شہر وہان میں کورونا وائرس نے سب سے زیادہ افراد کو متاثر کیا جبکہ سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی صوبہ ہوبائی میں ہوئیں۔

اب تک 30 ممالک میں کورونا وائرس پائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ  وائرس کے باعث ہانگ کانگ، فلپائن اور یورپ میں بھی ہلاکتیں ہوئیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  کورونا وائرس کے متوقع خطرے کے پیش نظر رفاہ یونیورسٹی کی طلباءو طالبات میں خوف ہراس پایاجاتا ہے جس کے باعث 6ہزار میں سے 3 ہزار طلبہ طالبات اپنے آبائی علاقوں کی طرف روانہ ہوگئے ۔

حاجی کیمپ اسلام آباد میں دو روز قبل  چین سے آنے والے طلباء سمیت فیملیز اور سی پیک پر کام کرنے والے انجینئرز اور دیگر عملے کو ٹھہرانے کا مکمل بندوبست کر دیاگیا ، جس کے باعث کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس خدشے کے باعث یونیورسٹی سے 3ہزار طلباء روانہ

Related Posts