چاند سے متعلق نئی پیش گوئی: کیا محکمہ موسمیات نے 31 مارچ کو عید کی پیشگوئی کر دی؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Moon sighting for Eid: Did Meteorological department predict Eid on March 31?
FILE PHOTO

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے عید الفطر کے چاند کی رویت کے حوالے سے 30 مارچ کو اجلاس طلب کر لیا ہے۔

قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوگا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق عید الفطر غالباً پیر 31 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔ شوال کا چاند 29 مارچ کو سہ پہر 3 بج کر 58 منٹ پر پیدا ہوگا اور غروب آفتاب کے بعد تقریباً 70 منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا۔

مزید کہا گیا کہ 20 گھنٹے پرانا چاند عام آنکھ سے باآسانی دیکھا جا سکتا ہے اور 30 مارچ کو چاند کی عمر 27 گھنٹے ہو چکی ہوگی، جس سے اس کا نظر آنا مزید آسان ہوگا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی فلکیاتی مرکز پہلے ہی تصدیق کر چکا ہے کہ 29 مارچ بروز ہفتہ عرب اور اسلامی ممالک میں شوال کا چاند دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ چاند سورج کے غروب ہونے سے پہلے ہی ڈوب جائے گا اور اس کی پیدائش غروب آفتاب کے بعد ہوگی۔

ان سائنسی حقائق کے پیش نظر، 29 مارچ کو کسی بھی طریقے سے چاند نظر آنا ناممکن ہوگا، چاہے وہ عام آنکھ، دوربین، یا جدید آلات کے ذریعے دیکھا جائے۔

ایسے ممالک جہاں چاند دیکھنے کی شرعی تصدیق ضروری ہوتی ہے، وہاں رمضان کے 30 مکمل ہونے کے بعد عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو منائی جائے گی۔ تاہم کچھ ممالک اپنے روایتی چاند دیکھنے کے طریقوں کے مطابق عید الفطر 30 مارچ بروز اتوار کو بھی منانے کا اعلان کر سکتے ہیں۔

Related Posts