اسلام آباد: پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا،عید الفطر 3 مئی 2022 بروز منگل کو منائی جائے گی۔
شوال 1443 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔
پنجاب اور سندھ کی زونل کمیٹیوں کو اپنے اپنے علاقوں میں چاند دیکھنے کے لیے کوئی عینی شاہد نہیں ملا۔
مولانا عبدالخبیر آزاد چاند نظر آنے کے بارے میں حتمی فیصلہ سنائیں گے۔ پشاور میں زونل کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ دوسری جانب لاہور اور کراچی میں چاند نظر آنے کا وقت ختم ہوگیا اور وہاں چاند نظر نہیں آیا۔
اس وقت چاند کی عمر 17 گھنٹے ہے اور پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے مطابق چاند کو دیکھنے کے لیے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونی چاہیے۔
پی ایم ڈی نے پہلے کہا تھا کہ آج شوال کا چاند نظر آنے کے کوئی امکانات نہیں ہیں اس لیے پاکستان میں عیدالفطر منگل کو ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں:عید الفطر: متحدہ عرب امارات، ملائیشیا، جنوب مشرقی ایشیا میں چاند نظر آگیا