پاکستان سپر لیگ 8کیلئے چار شہروں کو فائنل کرلیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سپر لیگ 8کیلئے چار شہروں کو فائنل کرلیا گیا
پاکستان سپر لیگ 8کیلئے چار شہروں کو فائنل کرلیا گیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 8 ویں سیزن کے لیے کھیلے جانے والے مقامات کا تعین کرلیا گیا، ایونٹ آئندہ برس 15 فروری سے 31 مارچ تک مکمل کیا جائے گا۔

پی سی بی ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ 8کے میچز اس بار چار شہروں کھیلے جائیں گے، ایونٹ کے لیے کراچی اور لاہور کے بعد ملتان اور راولپنڈی کو بھی میزبانی کے لیے فائنل کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوری 2023ء میں نیوزی لینڈ کو دو ٹیسٹ اور وائٹ بال سیریز کے لیے دورہ کرنا ہے جس کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔

مزید پڑھیں:دانش کنیریا نے شاہد آفریدی پر سنگین الزامات عائد کر دیے

نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز سے سیریز کے فوری بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا ایونٹ منعقد کیا جائے گا، ٹیموں کی 4 شہروں میں آمدورفت کے پیش نظر ٹورنامنٹ کا دورانیہ زیادہ رکھا گیا ہے تاکہ شیڈول میں آسانی ہو اور کھلاڑیوں کو آرام کا موقع بھی میسر آسکے۔

Related Posts